بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰن الرَّحِم
IN THE NAME OF ALLAH, THE MOST BENEFICIENT, THE MOST MERCIFUL

for english version of this website visit WWW.BAHAIAWARENESS.COM | feedback? write to faruqsm@gmail.com 

ختم نبوت - مقدمہ

حضرت نبی کریم کا آخری نبی رسول ہونا ایک ایسا اہم موضوع ہے ۔ جس پر جتنی کتابیں لکھی جائیں وہ شاید کم ہوں گی کیونکہ اس عقیدہ پر اسلام کی چودہ سوسال پرانی عمارت کا دار و مدار ہے او ریہی نہیں بلک تا قیامت واحد کامل و الہی دین ہونے کا فخر حاصل ہے ۔ روایت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ نبی کریم کی ولادت سے پہلے شیطان آسمان تک جاکر خبروں کو حاصل کیا کرتا تھا ۔لیکن جیسے ہی نبی کریم کی ولادت باسعادت ہوئی اور یہ دنیا خدا کے محبوب کے نور سے منور ہوئی شیطان کا آسمانی راستہ بند ہوگیا ۔ لیکن جیسے ہی نبی کریم نے اس دنیا سے ظاہری آنکھیں بند کیں جو لوگ ابھی چھپے بیٹھے تھے انھوں نے سر اٹھانا شروع کیا ۔ درود وسلام ہو اس خدا کے محبوب پر جو تمام دنیا کے لئے رحمة للعالمین بن کر آیا تھا کہ اس نے ان دشمنوں کے خطرے سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ میرے بعد تیس مدعیان ، نبوت کا دعوٰی کریں گے ۔ اور وہ سب کے سب جھوٹے ہوں گے چنانچہ اس سلسلے کا سب سے پہلا مسیلمہ کذاب تھا ۔ او رپھر یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا ۔ کبھی ہندوستان سے غلام احمد قادیانی نے انگریزوں کی مدد سے مہدی ، عیسیٰ او رنبی ہونے کا دعوی کیا ۔ تو کبھی مرزا علی محمد باب ، مرزا حسین علی نوری ملقب بہ بھا ء اللہ نے روس اور اسرائیل کی زیر سر پرستی بنی ہونے کا دعویٰ۔ زیر نظر مقالہ ان خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھا گیا ہے تاکہ ہم دشمن کے کسی بھی قسم کے فریب سے دھوکہ نہ کھاتے ہوئے اپنی زندگی کے بیش بہاز اوقات کو سرور کائنات حضرت ختم المرتبت محمد مصطفی کی اسوہ ٴحسنہ پر چلنے کی پوری کوشش کریں ۔

 

چونکہ ان لوگوں نے جنگ کا نیا طریقہ اختیار کیا ہے جو نہ صرف خطرناک بلکہ مہلک بھی ہے ۔ اور خدا شاہد ہے کہ نہ جانے کتنے مسلمانوں کے ایمان کو ہلاک کرچکا ہے اوروہ آیات قرآنی غلط طریقوں سے سمجھا کر اپنے چنگل میں پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں۔ معاف کیجئے گا مثال تو بہر حال اچھی نہیں معلوم ہوتی لیکن شاید ان دشمنوں کے رویےّ کا صحیح جائزہ لینے کے لئے اس سے اچھی مثال ہی نہ ملے ۔ چوہے پھنسانے کی جو جھڑپ آتی ہے ۔ اس میں وہ لگی ہوئی روٹی کا ٹکڑا چوہے کو بھلا تو معلوم ہوتا لیکن جیسے ہی وہ اس کی طرف بڑھتا ہے وہ اس کی جان لے لیتا ہے ۔ بالکل اسی طرح بہائی حضرات کا رویہ ہے ۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی سورہ احزاب آیت ۴۱ مَاکَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا الخ کا غلط مفہوم سمجھانے کے لئے جناب فاضل ۱۔ح۔۱۔ محمد نے ایک خوشنما کتاب بنام التبیان والبرہان لکھی جس کے کچھ جملے پیش خدمت ہیں ۔ لیکن اس سے پہلے ایک مسلمان کے لئے اس سے بڑا او رکون سا دھوکا ہوسکتا ہے کہ محمد نام کا شخص محمد عربی کے خاتم النبیین نہ ہونے کو بڑے اچھے انداز میں آیات قرآنی واحادیث محمد عربی کا سہارا لے کر سمجھا جارہا ہو ملاحظہ فرمائیے اس کتاب کے جملے جو شہر بمبئی سے چھپی اور شہر دہلی سے تین بار شائع ہوچکی ہے پہلی بار ۱۹۵۰ میں اور تیسری بار ۱۹۷۱ میں ۔

 

کسی شریعت کا دائمی ابدی نہ ہونا بھی ایک سچی بات ہے “

صفحہ ۱۶

 

نبی کریم نے جو حدیث ارشاد فرمائی ” کیف انتم اذا انزل عیسی بن مریم۔۔ “ یعنی کیا حال ہوگا تمہارا جب عیسیٰ ابن مریم نزول کریں گے ۔ آنحضرت نے عیسیٰ سے آخری زمانے میں آنے والے ایک رسول کی طرف اشارہ فرمایا “ صفحہ ۲۱

 

احادیث میں مسیح سے مراد حضرت بہاء اللہ ہیں “

صفحہ ۲۳

 

خداوند عالم ہمیشہ پیغمبروں کو بھیجتارہے گا ۔ “

صفحہ۵۴

 

خاتم النبین کے معنی ہوئے نبیوں کو انگشتری یعنی جس سے نبیوں کی زینت ہوتی ہے “ ۔

ص ۸۵

 

ہر رسول نبی نہیں ہوتا کہ انقطاع نبوت سے انقطاع رسالت لازم آئے بلکہ ایک شخص کبھی نبی ورسول دونوں ہوتا ہے او رکبھی صرف نبی او رکبھی صرف رسول ہوتا ہے ۔ علماء محققین کا یہی خیال ہے ۔

 

حضرت محمد حضرات بہاء اللہ کے دعویٰ میں کچھ فرق نہیں ہے ۔ جیسا محمد نے کیا ویسا ہی حضرت بہاء اللہ نے کیا ۔ اتنا فرق ہے کہ محمد کی شریعت میں جہاد و قتال ہے اور حضرت بہاء اللہ کی شریعت میں صلح عمومی اور ترک قتال و جہاد ہے “

صفحہ ۹۹

 

قارئین نے ملاحظہ فرمایا یہ کتاب کل ۱۱۴ صفحات پر مشتمل ہے اور یہ تو صرف ایک کتاب کا ذکر ہے نہ جانے ایسی کتنی کتابیں موجود ہیں ۔ اور جیسا کہ عرض کیا یہ تمام باتیں احادیث نبی کریم اور آیات قرآنی کا غلط مفہوم و مطلب سمجھا کر دماغوں میں ڈال دی جاتی ہیں ۔ ان تمام چیزو ں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک تحقیقی مقالے کی ضرورت پیش آئی جس میں قرآن ، احادیث، اجماع صحابہ و تابعین وعلماء کرام سے عقیدہ ختم نبوت کو ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے آخر میں یہ کہدینا ضر ور ی ہے کہ یہ انتھک کوشش سورج کے سامنے ایک چراغ جیسی ہے۔ اور بارگاہ خداوند قدوس میں دعا گو ہیں کہ اس چراغ کو ہماری دنیا وآخرت کے لئے مشعل ِ ِ راہ بنا ۔

·        ختم نبوت : مقدمہ

·        ختم نبوت  -خَتَمَ  کے معنی لغت کی رو سے

·        ختم نبوت  -خاتم : قرآن کے نقطہٴ نظر سے

·        ختم نبوت  -خاتمیت حضرت محمد مصطفی کے متعلق علماء اہل سنت کے مصادر سے لی گئیں احادیث

·        ختم نبوت  -صحابہ کرام کا اجتماع

·        ختم نبوت  -اجماع علماء اہلسنت



blog comments powered by Disqus
HOME | BACK
©TheBahaiTimes.com